بھارت نے شکست کھا کر کشمیریوں کا جینا حرام کر دیا، غلام محمد صفی

بھارت نے شکست کھا کر کشمیریوں  کا جینا حرام کر دیا، غلام محمد صفی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے شکست کھا کر کشمیر میں عام لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔۔۔

 حکومت پاکستان کو مذاکرات کی میز پر جانے سے پہلے بھرپور تیاری کرنی چا ہئے ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر چو دھری لطیف اکبر، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک اور محمود ساغر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے پاکستان کو کامیابی سے نوازا ، مشال حسین ملک نے کہا کہ مو دی کا اکھنڈ بھارت کا خواب جنگ کے بعد چکنا چور ہو گیاہے ، ہمیں حق خود ارادیت کے علاؤہ کوئی چیز نہیں چاہئے ، بھارت میں یاسین ملک کو پھانسی دینے کی تحریک چلائی جا رہی ہے ،میں اقوام عالم سے یہ اپیل کرتی ہوں کہ وہ آزادی کشمیر اور حق خود ارادیت پر بات کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں