تربیلا ، یو سی خیر باڑہ میں آتشزد گی ، پانی کی لا ئنوں ، بجلی کے تاروں کو شدید نقصان

تربیلاغازی (نمائند ہ دنیا) دور افتادہ پہاڑی یونین کونسل خیر باڑہ کے علاقے موہڑہ خلیفہ محلہ چورے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔
آگ کے باعث علاقے میں پانی کی لائنوں اور بجلی کے تاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ تک نہیں پہنچ سکیں جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، عوام نے امدادی ٹیمیں بھجوانے کی اپیل کی ہے۔