ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ پشاور کے زیراہتمام مفت میڈیکل کیمپ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ، کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی جانب سے پشاور کنٹونمنٹ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جو صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک جاری رہا ،کیمپ کے دوران تقریباً 70 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور جن مریضوں کو مزید طبی جانچ کی ضرورت تھی انہیں کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال پشاور کینٹ ریفر کیا گیا۔