ڈہرکی میں ’’ماری میل اور ماری کسان دوست پروگرام‘‘ کا افتتاح

   ڈہرکی میں ’’ماری میل اور ماری کسان دوست پروگرام‘‘ کا افتتاح

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ماری انرجیز لمیٹڈ نے Mari Meals Program کے ساتھ ساتھ اپنے ماری کسان دوست پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح ڈہرکی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔

تقریب میں ماری انرجیز کے ایم ڈی/ سی ای او فہیم حیدر نے کمپنی کی دیگر سینئر انتظامیہ کے ساتھ شرکت کی۔  اس پروگرام کے تحت ڈہرکی میں مقیم ایک ہزار کسانوں کو سبسڈی کارڈز فراہم کیے جائیں گے ۔ تقریب میں\"ماری میل پروگرام\" کا بھی باقاعدہ آغاز ہوا جس کے تحت بچوں کو ان کے سکولوں میں غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں