’’نیما‘‘ کے زیر اہتمام گہرے سمندر میں کان کنی پر سیمینار

  ’’نیما‘‘ کے زیر اہتمام گہرے سمندر میں کان کنی پر سیمینار

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز نے انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے تعاون سے ’’ گہرے سمندر کی کان کنی‘‘ پر سیمینار کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس میں 200 سے زائد افراد نے شرکت کی مباحثہ سے وائس ایڈمرل احمد سعید، صدر نیما نے افتتاحی خطاب میں سمندر کو ایک قیمتی وسیلہ اور مشترکہ ورثہ قرار دیا۔ڈاکٹر ڈِیوا ایمون، نیشنل جیوگرافک ایکسپلورر اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی حیاتیات دان نے خبردار کیا کہ گہرے سمندروں کی کان کنی سے ان گنت دریافت نہ ہونے والی انواع اور کاربن سے بھرپور ماحولیاتی نظام کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین نے  بھی خطاب کیا۔ پاکستان پر زور دیا کہ وہ بحرِ ہند میں اپنے سٹرٹیجک مقام کو بروئے کار لائے اور قدرتی توازن کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی سطح پر منصفانہ حکمرانی کی حمایت کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں