وفاقی وزیر قومی صحت کا پاکستان میں ٹیلی میڈیسن منصوبے کا اعلان

وفاقی وزیر قومی صحت کا پاکستان میں ٹیلی میڈیسن منصوبے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے پاکستان میں ٹیلی میڈیسن منصوبے کا اعلان کیا ہے، صحت کی مشاورت اب ایک کال کی دوری پر ممکن بنائی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹیلی میڈیسن منصوبے کے نفاذ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،مصطفی کمال نے کہا کہ ہر شہری کا میڈیکل ریکارڈ قومی شناختی کارڈ نمبر سے منسلک کیا جائے گا، مریضوں کی شناخت اور ریکارڈ محفوظ بنانے کیلئے ضلعی، صوبائی اور قومی سطح پر نظام قائم کیا جائے گا۔ پائلٹ منصوبہ ابتدائی طور پر کراچی اور اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا، ایسے افراد جو ہسپتال نہیں جا سکتے ہیں وہ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں گے، ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد اور کراچی میں 30، 30مستند ڈاکٹرز اور مخصوص کال سینٹرز خدمات انجام دیں گے، مشاورتی عمل کو مؤثر بنانے کیلئے مضبوط ریفرل میکانزم قائم کیا جائے گا، ادویات کی ترسیل کیلئے ضلعی سطح پر مربوط نیٹ ورک قائم کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ یہ منصوبہ عوامی و نجی شراکت داری کے تحت مکمل کیا جائے گا، منصوبے کا پی سی ون منظوری کے مراحل میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں