فاؤنڈیشن یونیورسٹی میں اوپن ہاؤس اینڈ جاب فیئر کا انعقاد

 فاؤنڈیشن یونیورسٹی میں اوپن  ہاؤس اینڈ جاب فیئر کا انعقاد

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں اوپن ہاؤس اینڈ جاب فیئر (ٹیلنٹ ہنٹ) 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں 80 سے زائد ممتاز تنظیموں نے شرکت کی۔۔۔

 طلبا نے اپنے فائنل ایئر پراجیکٹس پیش کیے ۔ایونٹ کا افتتاح میجر جنرل محمد کلیم آصف (ریکٹر ایف یو آئی) نے کیا۔ دوسرے روز میجر جنرل پروفیسر ڈاکٹر قدرت اللہ ملک نے خطاب کیا ۔اختتامی تقریب میں شریک اداروں اور سپانسرز کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والی پراجیکٹ ٹیموں کو نقد انعامات دئیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں