سوہاوہ، جہلم میں عوام، رحمن بابا ایکسپریس کے سٹاپ کا افتتاح
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ اور جہلم ریلوے سٹیشنوں پر عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے سٹاپس کا افتتاح کیا۔
پشاور سے کراچی کے روٹ پر چلنے والی عوام ایکسپریس آتے اور جاتے ہوئے اب سوہاوہ سٹیشن پر رکے گی، اسی طرح رحمان بابا ایکسپریس جہلم ریلوے سٹیشن پر رکا کرے گی۔وزیر مملکت نے سوہاوہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17سال بعد سوہاوہ سٹیشن پر کسی ٹرین کا سٹاپ قائم ہوا۔