بجٹ میں ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے آل پاکستان انجمن تاجران

بجٹ میں ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و کنوینر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چو دھری نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے اور جو لوگ پہلے سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں ان کو ریلیف دیا جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو عبرت ناک شکست دینے کے بعد پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے، ٹیکس کی شرح کم ہونے سے ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہو گا۔ عید سے قبل اسمبلی میں سالانہ بجٹ پیش کیا جا رہا ہے، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے مطالبہ ہے کہ وہ جنگ کی جیت کی خوشی میں بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو مراعات دینے کا اعلان کریں۔ تاجروں نے ہمیشہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کی حمایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں