خواتین کا پولنگ سٹیشن پرجا کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنا خوش آئند، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مری
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ووٹ کاسٹ کرنا خواتین کا آئینی حق ہے۔ خواتین کا الیکشن کے دِن پولنگ سٹیشن پرجا کراپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنا خوش آئند ہے۔
ان خیالات کا اظہارِ رضوانہ لطیف (ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مری) نے گورنمنٹ ہائی سکول لوئر ٹوپہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خود مختاری خواتین کا حوصلہ بڑھاتی ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کا مقصد معاشرے میں برابری پیدا کرنا ہے۔