گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 400سے زائد پولیس اہلکار مامور
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے 400سے زائد افسران و جوان مامور کیے گئے ہیں۔
جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی گشت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔