خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی (خبرنگار) اسلحہ کی نوک پر خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے اور ویڈیوز خاتون کے شوہر کو بھیجنے والے کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ روات پولیس کو (ع)بی بی نے بتایا کہ ثاقب مسلح پستول دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور آتے ہی اس نے میری چار سالہ بیٹی کو میری گود سے چھین کر اسکے سر پر پستول رکھ لیا اور مجھ سے زبردستی کی اور اپنے موبائل فون سے ویڈیوز بنائیں، مجھ سے سونے کا لاکٹ،کانوں سے سونے کی بالیاں، دو سونے کی انگوٹھیاں بھی اتر وا لیں ، 22مارچ کو اس نے مجھے ویڈ یوز دکھا ئیں اور 20ہزار روپے لے لیے، پھر وہ اکثر مجھ سے رقم لیتا رہا ، جب میں نے انکار کیا تو ثاقب نے میر ی ویڈیوز میرے خاوند کو بھیج دیں جس پر خاوند نے مجھے گھر سے نکال دیا۔