یوم تشکر پر زیڈ ٹی بی ایل ہیڈ آفس و ذیلی دفاتر میں تقریبات

یوم تشکر پر زیڈ ٹی بی ایل ہیڈ آفس و ذیلی دفاتر میں تقریبات

اسلام آباد( دنیا ر پورٹ ) ہندوستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان کی مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے زیڈ ٹی بی ایل ہیڈ آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب ہو ئی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں عمارات کو روشن کیا گیا ۔

یوم تشکر کی تقریبات کی قیادت ZTBL کے صدر/CEO طاہر یعقوب بھٹی نے کی، جنہوں نے سینئر انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہادر مسلح افواج کے حق میں نعرے بلند کئے اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر \'\'اللہ اکبر\'\' \'\'پاکستان ہمیشہ زندہ باد\'\' کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔طاہر بھٹی نے کہا، اگر ٹیکنالوجی کم پیشہ ور افراد کے ذریعے استعمال کی جائے تو یہ بیکار ہے ۔ ہمارے پیشہ ور پائلٹس نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں