نسٹ میں توانائی کی منتقلی اور نوجوانوں کی شرکت پر سیمینار کا انعقاد

نسٹ میں توانائی کی منتقلی اور نوجوانوں کی شرکت پر سیمینار کا انعقاد

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ان انر جی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ’’توانائی کی منتقلی کے اگلے مراحل میں نوجوانوں کی شرکت‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں کوانٹم مکینکس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مبارک حسین حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ماحول دوست توانائی کی پیداوار کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

 نوجوانوں کیلئے لازم ہے کہ وہ اس شعبے میں مہارت حاصل کریں اور جدید ٹیکنالوجیز کو سیکھ کر اپنا باعزت روزگار حاصل کریں اور توانائی کی ضروریات کوپورا کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں، قابل تجدید توانائی کے بے شمار ذرائع پاکستان میں قدرتی طور پر موجودہیں جن میں شمسی توانائی، ہوا کی توانائی، جیوتھرمل توانائی، بایوماس، ہائیڈرو پاور اور سمندری توانائی شامل ہے، اس موقع پر کوانٹم مکینکس اور آئی ٹل انرجی پاکستان کے زیرانتظام تیار کردہ سولر انرجی آلات کی نمائش بھی کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں