حکومت اور قوم شہدا کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے، انجم عقیل خان

حکومت اور قوم شہدا کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے، انجم عقیل خان

اسلام آباد (آئی این پی) یومِ تشکر کے موقع پر رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے پاک فوج اور اسلام آباد پولیس کے شہدا کے گھروں کا دورہ کیا۔

انہوں نے شہید لیفٹیننٹ کرنل ناصر علی شاہ، سیاچن کے ہیرو شہید خالد محمود، اسلام آباد پولیس کے شہید صفدر حسین، شہید امتیاز احمدکے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور شہدا کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا قوم آج جس آزادی اور خودمختاری کی زندگی گزار رہی ہے اس کے پیچھے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیاں ہیں۔ انجم عقیل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، حکومت اور پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ کے شہدا ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں