آئی ٹی پی کا قانون شکنوں کیخلاف کا رروا ئیاں تیز کرنیکا فیصلہ

آئی ٹی پی کا قانون شکنوں کیخلاف کا رروا ئیاں تیز کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے خصوصی احکامات پر قانون شکنوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز اور موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تمام اہم شاہراہوں پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی عملدرآمد دستے بھی تشکیل دئیے گئے ہیں، اسی کے ساتھ اسلام آباد پولیس آگاہی ونگ مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر شہریوں کو روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں، موٹرسائیکل سواروں اور دیگر عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں