پنڈ دادنخان :بس ڈمپر سے ٹکرا گئی،2 جاں بحق
کھیوڑہ( نمائندہ دنیا) پنڈ دادن خان میں مسافر بس بے قابو ہو کر ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور39مسافر زخمی ہوگئے۔۔۔
جوہر آباد سے سیالکوٹ جانے والی مسافر بس پنڈ دادن خان روڈ پر ڈھوک وینس کے قریب بے قابو ہو کر ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں 39مسافر زخمی جبکہ دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔جاں بحق والوں میں قاری ظفر اور کوثر بی بی شامل ہیں ، زخمیوں میں 24مرداور 15خواتین شامل ہیں جن میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے ۔بس کا گرم ڈیزل گرنے سے 15خواتین جھلس گئیں ۔