تمام اے سی ہر ماہ ریونیو سے متعلق اجلاس منعقد کریں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) شہریار شیرازی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کے اے سی،پٹواری، تحصیل دار اورنائب تحصیل داروں نے شرکت کی۔
شہریار شیرازی نے تمام اے سی کو ہدایت کی کہ وہ ہر مہینے ریونیو سے متعلق اجلاس منعقد کریں اور ان سے رابطے میں رہیں۔جتنی بھی اتھارٹیز ہیں وہ اے سی کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہیں اور کورٹ میں ریونیو سے متعلق کیسز کے کمنٹس انہیں بھیجیں۔