کانسٹیبل کو زخمی کرنیوالا ملزم مبینہ مقابلے میں زخمی ، دو ساتھی فرار
راولپنڈی (خبر نگار ) کانسٹیبل کو زخمی کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ، دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
چکلالہ کے علاقہ میں رات گئے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو افراد فرارہوگئے ، زخمی حالت میں گرفتار شخص نے 2 ہفتے قبل بھی چکلالہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جس سے کانسٹیبل بلال زخمی ہوئے تھے ،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ، فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کیلئے سرچنگ جاری ہے ۔