آر پی او کاچکر ی اور دھمیال تھانوں کا دورہ ‘ ریکارڈ کا جائزہ لیا

 آر پی او کاچکر ی اور دھمیال تھانوں کا دورہ ‘ ریکارڈ کا جائزہ لیا

راولپنڈی(خبر نگار)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز نے تھانہ چکری اور تھانہ دھمیال کا دورہ کیا۔۔۔

انہوں نے تھانوں کے ریکارڈاور پولیس کی مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،شہریوں کے مسائل کو فوری سنا جائے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے ۔ علاوہ ازیں ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی ریجن بابرسرفراز نے اوپن ڈورپالیسی کے تحت تھانہ چکری کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں جس پر آر پی او نے موقع پر موجودمتعلقہ افسران کو انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوا نے کے احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں