راولپنڈی میں بچوں کو اغواء کرنے والا گینگ سرگرم

راولپنڈی میں بچوں کو اغواء کرنے والا گینگ سرگرم

راولپنڈی (خبر نگار) راولپنڈی میں بچوں کو مبینہ طور پر اغواء کرنے والا گینگ سرگرم،گینگ نے تین بچوں کو اغواء کے بعد دو کو چھوڑ دیا۔۔۔

 پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ نصیر آباد کو سلیم نے بتایا کہ میرے بچے سعدیہ بی بی عمر 8 سال،ذکی عمر 5 سال اورذاکر باہر گلی میں کھیل رہے تھے ۔گلی میں دیکھا تو بچے وہاں موجود نہ تھے ، اسی اثناء میں ہمارا جاننے والا محمد اکبر میرے دو بچوں سعدیہ بی بی اور ذکی کوساتھ لے کر آیا اور بتایا کہ تمہارے بچے گرجا روڈ ملک کالونی کے پاس کھڑے رورہے تھے جو میں تمہارے گھر لے آیا ہوں۔ مجھے بڑی بیٹی سعدیہ نے بتایا کہ ہم باہر گلی میں کھیل رہے تھے کہ ایک رکشہ میں ایک خاتون اور ایک مرد آئے اور زبردستی رکشہ میں ڈال کر لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں