کسٹ راولپنڈی میں ایف بی آرکاٹیکس آگاہی سیشن ،طلبہ سے تفصیلی سوال وجواب
اسلام آباد(دنیارپورٹ)ایف بی آر کی طرف سے کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (CUST) راولپنڈی میں ٹیکس آگاہی سیشن کا انعقادکیاگیا، سیشن میں یونیورسٹی کے صدر حماد قریشی، نائب صدر عماد اظہر، جنرل سیکرٹری عمّارہ خان اور طلبہ نے شرکت کی۔
ایف بی آر کی ٹیم میں سیکنڈ سیکرٹری (ٹیکس ایجوکیشن)ظفر اقبال خان ،انسپکٹر سلمان خالق ، کوآرڈینیٹر ضیا فاروقی اور سٹاف منظور حسین شامل تھے ۔ ظفر اقبال خان نے ٹیکس کے نظام اور ایف بی آر کے مجموعی کام کے طریقہ کار پر جامع پریذنٹیشن دی۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں \"ٹیکس ایمبیسڈر\" بن کر ٹیکس کی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی پھیلائیں۔آخر میں تفصیلی سوال و جواب کا ایک سیشن ہوا جس میں شرکاء نے ٹیکس سے متعلق سوالات کیے ۔اس موقع پر طلبہ و طالبات میں سوونیئر بھی تقسیم کئے گئے ۔