سنگین جر ائم میں ملوث اشتہا ریو ں سمیت12جر ائم پیشہ گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث چھ اشتہا ریو ں سمیت12 جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ،مزید تفتیش جاری ہے ۔
تھا نہ کوہسار، تھا نہ شالیمار، تھا نہ کھنہ، تھا نہ لو ہی بھیر اور تھا نہ بہارہ کہو پولیس ٹیموں نے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1ہزار 82گر ام چرس اور مختلف بو ر کے تین پستول اور ایمو نیشن برآمد کرلیا۔ اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران چھ مجرموں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد شعیب خان نے کہا اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔