طیب اردوان انٹرچینج مرمتی کے باعث بندکیا، اتوار کو کھول دیا :سی ڈی اے حکام

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا طیب اردوان انٹرچینج ایف ایٹ گزشتہ روز مرمتی کام کے باعث بند کیا گیا تھا۔۔۔
سوشل میڈیا پر رپورٹس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے سی ڈی اے حکام نے کہا یہ روٹین کی مینٹیننس کا کام تھا جو سی ڈی اے کے اعلیٰ معیار اور پروٹوکولز کے مطابق منصوبے کی دیرپا مضبوطی اور حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ۔ مینٹیننس کا کام اتوار کی شام تک مکمل کر کے انٹرچینج اتوار کی شام ٹریفک کیلئے مکمل کھول دیا گیا۔