راولپنڈی : ڈاکےاور چوری کی 65 وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

راولپنڈی (خبر نگار)مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹر یٹ کرائم، چوری وغیرہ کی65وارداتوں میں شہریوں کو ایک گاڑی،22موٹرسائیکل، لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔۔۔
مزاحمت پر ایک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کر دیا گیا۔ واقعات کے مطابق تھانہ رتہ امرال کی حدود سے جواد علی کی گاڑی چوری کر لی گئی، صادق آباد پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ون فائیو کال موصول ہوئی کہ تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھین لیا اور زخمی بھی کر دیا۔نیو ٹاؤن پولیس کو فرحان عتیق نے بتایا کہ گاڑی خراب ہو گئی جس کوایک اور گاڑی کے ساتھ باندھ کر لے جا رہے تھا کہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اوراسلحہ کی نوک پر نقدی 1لاکھ 22ہزار روپے ،2عدد موبائل فونز چھین کر لے گئے ۔واہ کینٹ پولیس کو غفار علی نے بتایا کہ بیوی اور بچے کی دوائی لینے ڈسپنسری گیا اس دوران نامعلوم چور گھر سے نقدی 80ہزار روپے چوری کر کے لے گیا،گنجمنڈی پولیس کو الیاس نے بتایا کہ دکان سے نامعلوم چور1لاکھ 10ہزار روپے چوری کر کے لے گیاہے ۔پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔