سنگین جرائم کے 6 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 6 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ گولڑہ، تھانہ ویمن، تھانہ سمبل، تھانہ ترنول، تھانہ نون، تھانہ شمس کالونی، تھانہ کرپا، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ نیلور، تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے 18ملزم گرفتار کر کے ان سے 2115گرام ہیروئن، 515گرام چرس، 361گرام آئس اور مختلف بور کے 5پستول اور تین بندوقیں و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کی خصوصی مہم کے دوران چھ ملزم گرفتار کیے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کسی کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔