انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ کا ملزم گرفتار، 21پاسپورٹس برآمد

اسلام آباد (آئی این پی) ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم اسد عباس سے 21پاسپورٹس برآمد کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم اسد عباس بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھا۔