گودام پر چھاپہ، 4ہزار کلو گرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز برآمد

گودام پر چھاپہ، 4ہزار کلو گرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز برآمد

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رات کے وقت کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام پر چھاپہ مارا اور 4ہزار کلوگرام کے قریب ممنوعہ پلاسٹک بیگز برآمد کر لیے جو 75مائکرون سے کم تھے۔۔۔

 یہ ماحولیاتی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ چھاپہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حسان طارق کی نگرانی میں مارا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے افسران بھی شامل تھے۔ برآمد کیے گئے تمام پلاسٹک بیگز تحویل میں لے کر ایم سی آر کے گودام میں منتقل کر دیئے گئے تاکہ محفوظ طریقے سے ضائع کیے جا سکیں۔ کمشنر راولپنڈی نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ ماحول کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری ممنوعہ پلاسٹک بیگز استعمال کرنے سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں