چیئرمین اوگرا کا وفد سمیت سیف سٹی کا دورہ، آپریشنز بارے بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سینئر افسران پر مشتمل وفد کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔۔۔
پولیس کے سینئر افسران نے وفد کو پولیس آپریشن ہال، آن لائن ویمن پولیس سٹیشن، ویب ٹی وی اور وائرلیس کنٹرول روم کا دورہ کروایا اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔ وفد کو بتایا گیا شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نصب کیمرے مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔