راولپنڈی میں 64 وارداتیں : ڈاکو لاکھوں روپے چھین کر لے گئے : 3 کاریں، 17 موٹر سائیکل چوری

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری وغیرہ کی 64 وارداتوں میں شہریوں کو 3 گاڑیوں، 17 موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔
نیو ٹاؤن کی حدود سے سید رضوان علی، صادق آباد کی حدود سے دلاورشاہ اور صدر بیرونی کی حدود سے شعیب طاہر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ بنی پولیس کو سہیل احمد نے بتایا کہ دکان کی رقم 70لاکھ واٹر کولر میں ڈالے ، میرے چچا حاجی ادریس موٹرسائیکل پر سوار ہو کر پنڈورہ اپنے گھر جا رہے تھے کہ سراجیہ پارک والی گلی میں پیچھے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر ہم سے پیسوں والا واٹر کولر چھینا اور فرار ہوگئے۔ صادق آباد پولیس کو طیب نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اسلحہ کے نوک پر موبائل فون، 5لاکھ 42ہزار روپے چھین لیے، ویسٹریج پولیس کو احسن نے بتایا کہ دو لڑکے پھول کی خریداری کر نے آئے اور گن پوائنٹ پر موبائل فون،25 ہزار روپے اور 13ہزار روپے کے نوٹو ں والے ہار لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔