ڈاکٹر ممتاز خان پی ایم اے پونچھ کے بلامقابلہ صدر منتخب
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کے انتخابات مکمل ،ڈاکٹر ممتاز خان بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے 5مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی،مقررہ تاریخ تک کسی بھی مخالف امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے اور تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔دیگر عہدیداروں میں ڈاکٹر ثاقب جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر یاسر نائب صدر،ڈاکٹر جواد شاہ جوائنٹ سیکرٹری،ڈاکٹر ہمایوں ممتاز سیکرٹری مالیات،ڈاکٹر انعم بدر کلینیکل سیکرٹری،ڈاکٹر عدنان یاسین انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہو ئے ۔نو منتخب صدر ڈاکٹر ممتاز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کے مسائل حل کریں گے ۔