آر ڈی اے نے دو غیر قانونی رہائشی سکیموں کو نو ٹس جار ی کر دئیے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آر ڈی اے نے دو غیر قانونی رہائشی سکیموں ہارٹس گرین فارم اور ہارٹس فلورا فارم کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا شہری کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ آر ڈی اے نے مو ضع بھال میں واقع ہارٹس گرین ہاؤسنگ سکیم اور موضع چکری میں واقع ہارٹس فلورا فارم ہاؤسنگ سکیم کو نوٹس جاری کیے ہیں جو اشتہارات کے ذریعہ عوام الناس کو گمراہ کرر ہی ہیں۔