مسمارکی گئی نرسریوں کو بحال کیاجا ئے صدر ایسو سی ایشن کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) مارگلہ نرسریز ایسوسی ایشن کے صدرعبدالوہاب نے اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے ٹریک کے ساتھ قائم شدہ قانونی نرسریوں کو وزارت ریلوے کے حکم پر مسمار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے۔
کہ اس غیر قانونی اقدام میں ملوث تمام ذمہ داروں کا فوری احتساب کیا جائے اور نرسریوں کو مکمل مالی معاوضہ ادا کرکے فوری طور پر بحال کیا جائے ۔عدالت کی جانب سے حکم امتناع کے باوجود عدالتی حکم کی حکم عدولی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔