آر پی او راولپنڈی کا مختلف تھانوں کادورہ
راولپنڈی (خبر نگار)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی ضلع کے تھانہ چکلالہ، سول لائن اور تھانہ ویمن کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، حوالات ، ریکارڈ کی ترتیب اور پولیس کی مختلف پیشہ و رانہ سرگرمیوں اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اور ہدایت کی کہ تھانہ جات کی سطح پر پبلک سروس ڈ لیوری کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔