پاک چین تعلقات کی 74ویں سالگرہ کے انعقاد کیلئے تقریب

پاک چین تعلقات کی 74ویں سالگرہ کے انعقاد کیلئے تقریب

اسلام آباد (وقائع نگار)انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز میں چائنہ پاکستان سٹڈی سینٹر نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

 پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے قونصلر وانگ شینگ جی نے شرکت کی ،سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے بھی خطاب کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی سفیر سہیل محمود نے پاک چین تعلقات کو \"بین الریاستی تعلقات کا ماڈل\" قرار دیا ۔ انہوں نے کہا پاک چین تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہیں ، قونصلر وانگ شینگ جی نے چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی اور نکھار پر روشنی ڈالی ۔سفیر تہمینہ جنجوعہ نے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر پاکستانی اور چینی مشنز کے درمیان مثالی ہم آہنگی کا ذکر کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں