طلبہ اپنی سیرت و کردار کو اسو ہ رسولؐ کے سانچے میں ڈھالیں،وسیم شوکت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) طلبا و طالبات اپنی سیرت و کردار کو اسو ہ رسول ؐ کے سانچے میں ڈھالیں۔
ان خیالات کا اظہار معروف عالم اور پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول وسیم شوکت نے مارننگ اسمبلی میں طلبہ سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے طلبہ سٹاف اور پرنسپل ایاز خان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ آپ سب کی محنت سے آج یہ مادر علمی راولاکوٹ کے صف اول کے تعلیمی اداروں میں شامل ہے ۔بعد میں انہوں نے ماڈل کلاس روم کاوزٹ بھی کیا ، سٹاف اور طلبہ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔