وفاقی محتسب کی ’’نرم‘‘ کی تزئین و تعمیر نو کا کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

 وفاقی محتسب کی ’’نرم‘‘ کی تزئین و تعمیر نو کا کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے نرم ہسپتال کے خلاف شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈوائزر احمد فاروق کی سربراہی میں ایک معائنہ ٹیم گزشتہ روز معذور افراد کے علاج کیلئے وفاقی دارالحکومت میں قائم نرم ہسپتال بھیجی۔۔۔

 جس نے مر یضوں سے ملا قا ت کر کے ان کے مسائل دریافت کئے اور رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کی ، وفاقی محتسب نے سی ڈی اے کو ہدا یت کی ہے کہ ہسپتال کی تز ئین وتعمیر نو کا کام جلدمکمل کیا جائے ، ہسپتال انتظا میہ عوام النا س کی سہو لت کیلئے مضافات میں میڈ یکل کیمپ لگا ئے ، پندرہ دن کے اندر خراب ایئر کنڈ یشنر کو درست کیا جا ئے اور مز ید ایئر کنڈ یشنر لگائے جا ئیں ۔ وفاقی محتسب کی ٹیم نے وزارت صحت، کسٹمز حکام اور تمام متعلقہ اداروں کو تمام قا نو نی تقا ضے پو رے کر کے ایم آ ر آ ئی مشین جلد ہسپتال کے حوا لے کر نے کی ہدا یت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں