آر ڈی اے کا ایکشن، معروف فوڈ چین کا گودام و پروسیسنگ یونٹ سیل
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پرانفورسمنٹ سکواڈ آرڈی اے نے کلر سیداں روڈ روات راولپنڈی پر واقع ایک معروف فوڈ چین کا گودام و پروسیسنگ یونٹ سیل کر دیا۔
ترجمان آر ڈی اے کے مطابق یہ کارروائی زمین کے استعمال اور تعمیراتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے کی گئی۔ گودام منظوریوں کے بغیر کام کر رہا تھا اور موجودہ زوننگ کے ضوابط کی صریح خلاف ورزی کر رہا تھا۔