تربیلا ، محکمہ ہیلتھ کی چشم پوشی، گاؤں پہا ئی کے مکین پانی کو ترس گئے

تربیلا ، محکمہ ہیلتھ کی چشم پوشی، گاؤں پہا ئی کے مکین پانی کو ترس گئے

تربیلا غازی (نمائندہ دنیا)گاؤں پہائی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، محکمہ ہیلتھ نے چشم پو شی اختیار کر لی۔۔

 ، مرد و خواتین پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں ، آٹھ سال قبل محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سرکاری ٹیوب ویل نصب کیا گیا مگر تاحال کوئی سرکاری وال مین تعینا ت کیا جا سکا نہ ہی کسی افسر نے علاقے کا دورہ کرکے زمینی حقائق جاننے کی زحمت کی، تمام لائنوں کے وال خراب ہو چکے ہیں، ہر فرد اپنی من مانی سے وال کھول لیتا ہے جسکی وجہ سے لڑا ئی جھگڑے معمول بن گیا ہے ۔اہلِ علاقہ قدرت الٰہی، آصف، ناظم، طیب، ساقب، اسد، رومان، عباس، حمید، نوید، شبیر، فقیر حسین، فیضان، اکمل، اجمل و دیگر نے بتایا کہ کئی لوگوں نے اپنے پانی کے کنکشن کاٹ دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب پانی ہی نہیں مل رہا تو بل کیوں بھریں ،گرمی انتہا کو پہنچ چکی ہے مگر وضو اور پینے کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں، یہاں کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، کمشنر ہزارہ، ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ایکسئین محکمہ ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نو ٹس لے کر پا نی بحران ختم کیا جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں