جیٹھل کے مستحق بچوں کی تعلیم کیلئے نثار ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام
چکوال (دنیا رپورٹ) گورنمنٹ ہائی سکول جیٹھل کے حال ہی میں ریٹائر ہونیوالے سینئر ٹیچر نے مستحق اور۔۔
غریب بچوں کی تعلیمی معاونت کیلئے نثار ویلفیئر ٹرسٹ کی بنیاد رکھ دی اور ایک لاکھ روپے ٹرسٹ کو عطیہ کر دیا۔ انہوں نے اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عطیات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کوئی بچہ غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔ تقریب سے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جیٹھل اشفاق احمد، شعبہ تعلیم کے خالد محمود، ماسٹر سخاوت حسین، ملک خان بیگ، قدیر حسین (سینئر آفیسر پی آئی ڈی)، ماسٹر عارف عمران انجم، ماسٹر آصف محموداور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے ٹرسٹ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔