ایف آئی اے کا ایکشن ، 5ملزم گرفتار، سونے کے 17بسکٹ برآمد

ایف آئی اے کا ایکشن ، 5ملزم گرفتار،  سونے کے 17بسکٹ برآمد

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں ) ایف آئی اے نے سونے کی سمگلنگ میں ملوث 5 ملز موں کو گرفتار کر کے 17 سونے کے۔۔

 بسکٹ اور 11کروڑ 58 لاکھ 62 ہزار روپے برآمد کر لیے ۔ ایف آئی اے نے صدر گولڈ ٹاور اور گولڈ سینٹر میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا ، برآمد ہونے والا ہر سونے کا بسکٹ 10تولے کا ہے ۔گرفتار ملزمان میں ناصر کھتری، رفیق خانانی، نوید اسلم، سعید اللہ اور عرفان رحمت اللہ شامل ہیں ، سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ سلیم بابا اور باسط اکبانی عرف حیدرآبادی فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں