راولپنڈی ڈویژن میں عیدالاضحی زیرو ویسٹ آپریشن کا آغاز

راولپنڈی ڈویژن میں عیدالاضحی زیرو ویسٹ آپریشن کا آغاز

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یومِ تکبیرکے موقع پر بھی صفائی کے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں، علاوہ ازیں ڈویژن بھر میں عیدالاضحی کیلئے زیرو ویسٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

 راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری ہے۔ نہ صرف شہروں کی گلیوں، شاہراہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں صفائی کی جا رہی ہے بلکہ مویشی منڈیوں میں بھی خصوصی صفائی اور کچرا ہٹانے کا عمل دن رات جاری ہے۔ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر، راولپنڈی کی تمام مویشی منڈیوں میں روزانہ بنیادوں پر ویسٹ لفٹنگ، مینوئل سویپنگ، چونے کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اور جانوروں کے فضلے کی فوری صفائی کا عمل مربوط حکمت عملی کے تحت جاری ہے، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔ یومِ تکبیر کی سرکاری تعطیل اور شدید گرمی کے باوجود آر ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ورکرز پورے جوش و جذبے کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہے اور شہریوں کی سہولت کیلئے صفائی آپریشنز کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں