وفاقی تھانوں کو سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن میں بدلنے کا فیصلہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں آپریشنل کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔۔
جس میں وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد کے تمام تھانہ جات کو سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن میں 30 دن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،تمام تھانہ جات کی تزئین و آرائش کو 25 جون تک مکمل کیا جائے گا جبکہ تھانوں میں آئی ٹی انفراسٹرکچر اور ہیومن ریسورس کو مزید بہتر بنایا جائے گا،اسلام آباد کے تھانہ جات کو قومی اور ملی یکجہتی کے تھیم دیئے جائیں گے ،اس سلسلہ میں آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، اے آئی جی لاجسٹک، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشنز پر مشتمل خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے د ی ، آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اس اہم اقدام کا مقصد شہریوں کو عوام دوست پولیسنگ مہیا کرنا ہے ۔