پاکستان کینسر آگاہی پروگرام کے اجرا کی تقریب

پاکستان کینسر آگاہی پروگرام کے اجرا کی تقریب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان بیت المال نے سرجیکل آنکولوجی سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے پاکستان کینسر آگاہی پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا۔۔۔

، P-CAPکے بانی پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش، ڈائریکٹر جنرل پاکستان بیت المال ہیں اور یہ پروگرام سینیٹر کیپٹن (ریٹائرڈ) شاہین خالد بٹ، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی سفارش پر شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کی افتتاحی تقریب ریجنل ڈائریکٹر پی بی ایم لاہور اور ان کی ٹیم کی جانب سے لاہور پریس کلب میں منعقد کی گئی۔ ڈاکٹر ذیشان دانش اور سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے کینسر سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور مریضوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر اتفاق ہسپتال میں عوامی آگاہی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے بعد ایک آگاہی واک منعقد کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں