گورنر کے پی کے سے پی پی پی اپر وزیرستان کے جرگہ کی ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی اپر وزیرستان کے صدر شمس محسود کی قیادت میں جرگہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔
جرگہ میں سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک سعید انور، ملک غیاث الدین، ملک قیوم عالم مالیار شامل تھے، ممبران نے نوشیرو فیروز سندھ سے محسود قوم کے ایک فرد عطا محمد محسود کی بازیابی یقینی بنانے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا۔