4ملزمان گرفتار، 5 کلو سے زائد منشیات برآمد
راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔ صدر واہ پولیس نے ایک شخص سے 1 کلو 800 گرام ہیروئن، دوسرے شخص سے 1 کلو 660 گرام چرس برآمد کی۔
وارث خان پولیس نے ایک شخص سے 1 کلو 711 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ایک شخص سے 550گرام چرس برآمد کی۔ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سی پی او خالد ہمدانی نے کہا منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔