عید الاضحی صفائی پلان، مری میں آگاہی کیمپ، ویسٹ بیگز تقسیم کیے جائینگے

عید الاضحی صفائی پلان، مری میں آگاہی کیمپ، ویسٹ بیگز تقسیم کیے جائینگے

مری(نمائندہ دنیا)مری میں عید الاضحی کے موقع پر جامع صفائی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو شہری اور دیہی علاقوں سے اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس پر ٹھکانے لگایا جائے گا۔

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا آج ایک بجے دن مال روڈ پر آگاہی کیمپ لگایا جائے گا جس میں ڈپٹی کمشنر مری عید پلان پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے اور آگاہی مہم کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر آگاہی پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں