گھریلو ناچاقی پر میکے گئی بیوی کو شوہر نے قتل کر دیا
راولپنڈی (خبرنگار) روات کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے باعث شوہر نے بیوی کو سسرال میں جا کر قتل کر دیا، مقتولہ خاوند سے جھگڑے کے بعد والدین کے گھر رہائش پذیر تھی۔
خاوند بھی چند روز سے بیوی کو منانے کیلئے سسرال میں مقیم تھا، خاتون کو اسکے شوہر نے رات کو تیز دھار چھری سے گلے پر وار کر کے قتل کیا، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔