اسلام آباد، سنگین جرائم میں ملوث 2افراد سمیت 12ملزم گرفتار

 اسلام آباد، سنگین جرائم میں ملوث 2افراد سمیت 12ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث دو مجرموں سمیت 12جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور نو پستول برآمد کئے گئے۔

 کارروائیاں تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ سمبل، تھانہ سنگجانی، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ نو ن، تھا نہ کورال، تھانہ ہمک، تھا نہ نیلور اور تھا نہ بنی گا لا پولیس ٹیموں نے کیں، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہاکہ شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ’پکار15‘ پر فوری اطلاع دیں۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے ساتھ تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں