زائد دھواں اخراج پر 3گاڑیاںتھانہ بند، 11کے چالان

زائد دھواں اخراج پر 3گاڑیاںتھانہ بند، 11کے چالان

اسلام آباد ( سہیل خان )وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذیلی ادارے انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے گاڑیوں سے دھویں کے اخراج کا معائنہ کیا۔

 سیکٹر آئی 9، سیون اپ چوک اور آئی 9 انڈسٹریل ایریا میں 50 گاڑیاں کا معائنہ کیا گیا جس دوران صرف 16 گاڑیاں ای پی اے کا وہیکل امیشن ٹیسٹ پاس کرسکیں۔ 11گاڑیوں کو معیار سے 70فیصد سے زائد دھواں چھوڑنے پر چالان کیا گیا ۔3 گاڑیوں کو معیار سے 80فیصد زیادہ دھواں چھوڑنے پر تھانہ میں بند بھی کیا گیا ۔20 گاڑیوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔وہیکل ٹیسٹ کمپین کا مقصد اسلام آباد کی فضائی آلودگی پر قابو پانا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں